پاکستان کے اہم ترین اسپتال کے 61ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کورونا کیسز کے وار مزید تیز ہونے لگ گئے ہیں۔ کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔پمز اسپتال کے 61 ڈاکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔اسلام آباد میں 8 کورونا کیسز سامنے آنے پر نجی میڈیکل کالج کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک اور تعلیمی ادارے میں کورونا کے دو کیسز سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز آئی نائن ون میں 2 کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تعلیمی ادارے کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی دارالحکومت کے پانچ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ڈی ایچ او نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایک نجی یونیورسٹی میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد جامعہ کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو بھی سیل کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا تھا۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 736نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ25ہزار 480ہوگئی۔آج 22اکتوبر بروز جمعرات کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید443نئے مریض سامنے آئے جبکہ07 ہلاکتیں ہوئیں۔پنجاب میں171،اسلام آباد میں 129،آزاد کشمیر میں 75،خیبرپختونخوا میں 31، بلوچستان میں 21 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 16کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نےپنجاب میں04،اسلام اباد میں 2 اور خیبرپختونخوامیں ایک مریض کی جان لے لی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ42ہزار641 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ02ہزار 107افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں