حکومت نے نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ بتادی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر کے مطابق امید ہے نواز شریف کو 15 جنوری تک پاکستان واپس لے آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت پرامید ہے کہ نواز شریف کو 15 جنوری تک پاکستان واپس لے آئیں گے۔سابق وزیراعظم سزا یافتہ ہیں، برطانوی حکومت کا بھی ماننا ہے تیسری دنیا سےلوٹ مار کرکے آنے والوں کی وجہ سے بدنامی ہوتی ہے۔ امید ہے برطانوی حکومت جلد فیصلہ کرے گی۔ دوسری جانب برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق

وزیراعظم کے مشیر مرزا شہزاد اکبر نے برطانوی حکام کو خط لکھا ہے کہ جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط میں شہزاد اکبر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت پر لازم ہے کہ وہ سابق نواز شریف کو پاکستان بھیجنے میں اپنا کردار ادا کرے۔امید کرتے ہیں کہ برطانوی حکومت کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرنے میں پاکستان کی معاونت کرے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا، اپوزیشن کو احساس ہوچکا ہے کہ این آر او نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اپنے کیسز سے توجہ ہٹانے کیلئے اداروں کو متنازع بنا رہی ہیں، لیکن حکومت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے جاری ہیں، نواز شریف کی ایکسٹرڈیشن کیلئے 3مراحل میں کام ہو رہا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے باضابطہ ایکسٹرڈیشن کی درخواست کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں