شہریار آفریدی کو وفاقی وزیر کا درجہ مل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار آفریدی کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا ہے، جس کے بعد اب شہریارآفریدی کو وفاقی وزیر کے برابر مراعات ملیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریارآفریدی کو وفاقی وزیرکا درجہ دے دیا گیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے شہریارآفریدی کو وفاقی وزیر کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے رواں سال ستمبر میں شہریار آفریدی سے وزارت سیفران اور نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان واپس لےلیا گیا تھا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد شہریار آفریدی کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا تھا جبکہ شہریارآفریدی بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ 13 مئی کو شہریار آفریدی پارلیمانی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیاتھا جس کے مطابق ان سے وزارت سیفران کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا جبکہ شہریار آفریدی کو چیئرمین کشمیر کمیٹی برقرار رکھا گیا تھا۔ یاد رہے کہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن پر مشتمل پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ 1973ء کے آئین کے تحت شہریار آفریدی کو وزیر مملکت تعینات کیا گیا۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر شہریار آفریدی کی بطور وزیر مملکت سرحدی و ریاستی امور و انسداد منشیات تقرری واپس لے لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں