آرمی چیف جنرل قمر باجوہ ان ایکشن ، اچانک ایسی جگہ پہنچ گئے کہ پاکستان کے دشمنوں پر لرزہ طاری ہوگی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ پرعزم رہیں اور اپنا فرض جذبے سے ادا کریں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے یہ ہدایت لائن آف کنٹرول کے دورے کےموقع پردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چھمب سیکٹرکے اگلےمورچوں کا دورہ کیا۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ

کو دورے کے دوران بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کو آپریشنل صورتحال کےبارے میں آگاہ کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر آپریشنل تیاریوں پر افسروں اور جوانوں کی تعریف کی۔اس دوران آرمی چیف نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں سے متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کا اعلان بھی کیا جبکہ جوانوں کو چوکنا رہ کر لگن کے ساتھ ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں