کراچی کے بعد پاکستان کے ایک اور شہر میں دھماکہ، افسوسناک اطلاعات موصول

بنوں(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے شہر بنوں میں بم دھماکہ، متعدد افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کے اہم شہر بنوں میں بم دھماکہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ شہر کی ایک مصروف مارکیٹ میں ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جانی نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا اج رہا ہے۔دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے

کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارودی مواد مارکیٹ میں کھڑی ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا۔ یہاں واضح رہے کہ آج بدھ کے روز شہر قائد کراچی میں بھی ایک رہائشی عمارت میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دھماکہ کراچی کے علاقے مسکن چورنگی میں واقع رہائشی عمارت میں ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی 2 منزلیں بھی منہدم ہوگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں