ڈائریکٹر جہلم ویلی کیمپس ہٹیاں بالاآزاد کشمیر یونیورسٹی انجینئرپروفیسرفیصل بٹ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ہٹیاں بالا(بیوروپورٹ) ڈائریکٹر جہلم ویلی کیمپس ہٹیاں بالاآزاد کشمیر یونیورسٹی انجینئرپروفیسرفیصل بٹ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ جہلم ویلی کیمپس ہٹیاں بالا کے سٹاف و طلباء نے انہیں خوش آمدید کہا جبکہ ہٹیاں بالا کے سیاسی سماجی و عوامی حلقوں کے رہنماؤں نے انجنیئر پروفیسرفیصل بٹ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا ڈائریکٹر جہلم ویلی کیمپس ہٹیاں بالا سے ضلع کونسل ہٹیاں بالا کے ایڈمنسٹریٹر محمد فرید خان،بوائز انٹر کالج ہٹیاں بالا کے پرنسپل راجہ کبیر حسین خان، صدر ڈسڑکٹ پریس کلب سید عمرکاظمی، سنیئر صحافی عارف کشمیری، اسرار ہمدانی، عدنان فاطمی، مبارک اعوان، یوسف ہمدانی

سمیت پروفیسر صاحبان نے ملاقات کی اور ہٹیاں بالا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کیمپس کوجو مسائل درپیش ہیں انہیں حل کروائے گئے تمام تعلیمی ادارے ہمارے اپنے ان تعلیمی ادارہ جات میں ہمارے ہی عزیز زیر تعلیم ہیں ایک عمارت میں تین ادارے قائم ہیں مکانیت کا مسٗلہ مل جل کر حل کریں گئے یونیورسٹی کے لیے زمین کا ایوارڈ حکومت آزادکشمیر سے کروائے گئے دھنی بکالاں ہو یا نیلی یا کوئی اور جگہ زمین کا ایوارڈ وزیراعظم سے کرائے گئے اور فنڈز بھی دلائے جائے گئے کوئی بھی مسئلہ پیدا ہوا تو اسے حل کرایا جائے گا ڈائریکٹر جہلم ویلی کیمپس سے امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گئے او انہیں یہ یقین دلاتے ہیں ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گئے جس پر ڈایکٹر جہلم ویلی کیمپس ہٹیاں بالا پروفیسر فیصل بٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مر بوط روابط قائم ہو گئے اور ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ بھی رہے گا اس کیمپس کو حقیقی حصول تعلیم کا گہوارہ بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں