سعودی شاہی خاندان میں صف ماتم بچھ گئی، اہم ترین سعودی شہزادہ چل بسا

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی شاہی خاندان کو پچھلے تین ماہ کے اندر کئی شہزادوں اور شہزادیوں کی موت کا صدمہ سہنا پڑا ہے۔ جس کا دُکھ ابھی کم نہیں ہوا تھا کہ ایک اور سعودی شہزادے انتقال فرما گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت سعودی مملکت میں سوگ کا سماں ہے۔ شاہی خاندان اور سعودی عوام دْکھ سے دوچار ہیں۔ اس کی وجہ سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے اہم رُکن اور شہزادے نواف بن سعید بن سعود بن عبدالعزیز السعود انتقال فرما گئے ہیں۔سعودی شاہی ایوان کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے

کہ شہزادہ نواف بن سعید انتقال کر گئے ہیں جن کا نماز جنازہ آج سہ پہر کے بعدریاض میں ادا کیاجائے گا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی ایک سعودی شہزادہ سعود بن فہد بن منصور بن جلاوی السعوددُنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔گزشتہ ماہ سعودی شہزادی قماشہ کا بھی انتقال ہو گیا تھا جو سعودی شہزادے نہار بن سعود بن عبدالعزیز السعود کی والدہ تھیں۔اس کے دو روز بعد ہی ایک اور سعودی شہزادی مضاوی بنت عبداللہ بن محمد ابن جلوی السعودچل بسیں۔ ان دونوں شہزادیوں کو ریاض کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں