مری کے جنگلات میں شدید آگ بھڑک اُٹھی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)مری کے جنگلات میں شدید آگ بھڑک اُٹھی ، میلوں دور سے آگ کےشعلے نظر آ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مری ایکسپریس وے کے قریب مسیاڑی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگل میں لگنے والی آگ اس قدر شدید ہے کہ میلوں دور سے دیکھی جا سکتی ہے۔ جنگل میں لگی آگ بجھانے کے لیے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ریسکیو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ بھجانے کے لیے گاڑیاں روانہ کر دی گئی ہیں۔ آگ لگنے کے بعد اردگرد کے

علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ واضح رہے کہ مسیاڑی مری کا ایک اہم علاقہ ہے، اور انتہائی گنجان آباد علاقہ ہے۔ مسیاڑی کے جنگلات کے قریب علاقے میں کئی گھر موجود ہیں۔ یاد رہے کہ مری کے جنگلات میں اکثر آگ لگنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ جس سے کئی ایکڑ کے رقبے پر پھیلے جنگلات جل جاتے ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ سے جنگلی حیات و درختوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ مقامی آبادی اپنے طور پر بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں