روپے نے ڈالر کو دھو ڈالا، امریکی کرنسی 5ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

کراچی(نیوز ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمت میں 450 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، ڈالر بھی 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچرزز ایسوسی محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 384 روپے کمی کے بعد 99 ہزار 194 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا جس کے بعد سونا 08 ڈالر کمی کے بعد 1905 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی ۔دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قدر میں

نمایاں کمی ہوئی ہے اور روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا، انٹڑبینک میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح 162.28 روپے پر بند ہوا۔دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 7ڈالر کی کمی 1905ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کی کمی واقع ہوئی۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 115700روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 99194روپے ہوگئی۔بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل کاروباری ہفتے کے چوتھے روز صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی کے بعد فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہوگئی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 99 ہزار 108 روپے ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں