پولیس اہلکاروں کو گاڑی تلے روندنے کی کوشش، لیگی رہنما راناثنااللہ بڑی مصیبت میں پھنس گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثناء اللہ کے خلاف ارادہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں سابق وفاقی وزیر دفاع خرم دستیگر خان اور دیگر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی کوشش کے الزام میں راناثناء اللہ کے خلاف ارادہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ سب انسپکٹر اصغر حسین کی مدعیت میں تھانی سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کے علاوہ ایم پی اے عمران خالد بٹ ، سٹی صدر ن لیگ سلمان خالد کو

بھی نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کار سوار 4 لیگی کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے روندنے کی کوشش کی۔نجی ٹی وی چینل کی جانب سے واقعے کی ویڈیو بھی شئیر کی گئی تھی۔جس میں بتایا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ خاں کی گاڑی پولیس اہلکاروں کو دھکیلتی ہوئی نکل گئی۔ پولیس نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ کی گاڑی کو روکا۔تاہم راناثناء کی گاڑی نے رکنے کی بجائے گاڑی تیز رفتاری سے چلا دی۔لیگی رہنما کی گاڑی پولیس اہکاروں کو دھکیلتے ہوئے تیز رفتاری سے آگے نکل گئی۔ خوش قسمتی پولیس اہلکار محفوظ رہے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ نون کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اوران کے شوہر کیپٹن(ر)محمد صفدر سمیت مسلم لیگ(ن)کے راہنماؤں کے خلاف لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے یہ مقدمہ پر ٹریفک میں خلل ڈالنے اورلاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت مہ درج کیا گیا ہے ایف آئی آر میں نون لیگی راہنماؤ ں پر ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریریں کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے. گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسہ میں شرکت کے لیے جانے والے قافلے میں تھانہ شاہدرہ لاہور میں نون لیگی راہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا. ایف آئی آر پنجاب لاؤڈ سپیکر ایکٹ اور کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی پر درج کی گئی ہے جس کے مطابق ریلی کی شکل میں گوجرانوالہ میں جلسے کے لیے جاتے ہوئے نون لیگی راہنماؤں اور کارکنوں نے شاہدرہ چوک لاہور پر بلااجازت ٹریفک بلاک کی جس سے شہریوں کو پریشانی لاحق ہوئی اور ممکنہ طور پر کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھانے کی کوشش کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں