زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق ہی نہیں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما حامد خان نے کہا کہ اس وقت وفاقی کابینہ میں تحریک انصاف کے بہت کم لوگ موجودہیں ، زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق ہی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوتا ہے جو ہمارے سوچ اور شناخت کے بلکل متضاد نظر آتے ہیں ، جوکہ ہرگز تحریک انصاف کا چہرہ نہیں ہیں ، وہ پی ٹی آئی کی سوچ کے لوگ بھی نہیں ہیں ، یہ اسٹیٹس کو کے بھیجے ہوئے لوگ ہیں، اس وقت وفاقی کابینہ میں تحریک انصاف کے بہت کم لوگ موجودہیں ،

زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق ہی نہیں، یہ لوگ ہماری جماعت کا کبھی حصہ نہیں تھے، میں وکیلوں کی سیاست کرتاہوں، ہر اہم وکیل کو میں جانتا ہوں لیکن شہزاد اکبر کو بطور وکیل بھی نہیں جانتا تھا، یہ حقیقی لوگ نہیں ہیں، معلوم نہیں کہاں سے اس طرح کے لوگ لائے جاتے ہیں، ان کو بھیجا جاتا ہے، ایسے لوگ ایک دم ہی کہیں سے پیدا ہوجاتے ہیں۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے ، اپوزیشن کی تحریک کے گزر جانے کے بعد وزارتوں کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے، تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے بتا یا کہ وفاقی کابینہ میں وزارتوں کا قلمدان تبدیل کیے جانے کا مکان ہے،کیوں کہ وزیراعظم عمران خان بعض وزار کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں، جس کی وجہ سے انرجی اینڈ پاور ڈویژن کی وزارت کو تبدیل کیا جاسکتا ہے،جو کہ اس وقت عمر ایوب خان کے پاس ہے لیکن آنے والے دنوں میں اس کو اسد عمر کے حوالے کیا جائے گا ، اس کے ساتھ وزارت اطلاعات و نشریات میں بھی تبدیلی کی اطلاعات ہیں، جہاں کہا جارہا ہے کہ یہ وزارت ایک بار پھر فواد چوہدری کے پاس یہ وزارت چلی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں