حفیظ سینٹرآتشزدگی،یاسمین راشد کیساتھ تاجروں نے ایسا کام کردیا کہ وہاں موجود ہو شخص ہکا بکارہ گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع موبائل مارکیٹ حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کے بعد صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد موقع پر پہنچیں، جہاں تاجروں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق حفیظ سنٹر آتشزدگی کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد حفیظ سنٹر پہنچی جہاں تاجران کی جانب سے انہیں میڈیا سے گفتگو کرنے سے روک دیا گیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کے حفیظ سنٹر کے دورے پر وہاں موجود تاجروں نے انہیں میڈیا سے بات کرنے روکا اور پلازے کے قریب بھی نہیں جانے دیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وہ آگ کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے آئی ہیں تاکہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو رپورٹ بھجوائی جا سکے۔ لاہور میں حفیظ سینٹر کی دوسری منزل پر آج صبح 6 بجے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، 8 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں پلازے میں پھنسے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔آتش زدگی کی اطلاع ملنے پر تاجروں کی بڑی تعداد حفیظ سینٹر پہنچی، جنھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنا قیمتی سامان نکالنا شروع کیا، اس دوران رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے، کئی تاجر اپنا کروڑوں کا سامان جلتا دیکھ کر آب دیدہ ہوگئے، متاثرہ عمارت میں بڑی تعداد میں کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانک اشیا کی دوکانیں ہیں۔فائر بریگیڈ کی دو اسنارکلز، بیس گاڑیاں اور ستر سے زائد اہل کار آگ بجھانے میں تاحال مصروف ہیں، تاہم آلات کی کمی کے باعث دوسرے اضلاع سے بھی مدد طلب کر لی گئی ہے، اس کے علاوہ رینجرز کی بھی معاونت حاصل کی جا چکی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں