چیف جسٹس صاحب خدا کے واسطے روزانہ سماعت کرکے کیسز کو ختم کریں، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ اورنیب کو پیغام ہے کہ کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں، چیف جسٹس صاحب درخواست ہے حکومت ہرطرح کی مدد کرے گی، خدا کے واسطے روزانہ سماعت کرکے کیسز ختم کریں، نیب بھی کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائے، لوگ تنگ آچکے ہیں اورانصاف چاہتے ہیں، لوگ چاہتے ہیں پیسا واپس پاکستان آئے۔اسلام آباد میں ٹائیگرفورس کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگرفورس کو خوش آمدید کہتا ہوں، جب سے 28 مارچ کو ہم نے ٹائیگرفورس بنائی تھی، تب سے جتنی بھی سرگرمیوں میں حصہ لیا میں قوم کی

طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رات کو جو سرکس ہوئی ،اس پر بھی بات کروں گا، اس سرکس میں ڈیزل کے علاوہ اور بھی بڑے فنکار تھے۔انہوں نے کہا کہ رات نواز شریف کی تقریب سے خطاب سننے کے بعد نیا عمران خان سامنے آیا ہے، سیاسی مجرموں کو اب عام قیدیوں کی طرح رکھیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے 2018ء کے الیکشن میں ہارنے کے دوران جنرل باجوہ کو ٹیلیفون کیا اور کہا کہ میں الیکشن ہار رہا ہوں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی حکومت عوام کے بغیر اپنا اہداف حاصل نہیں کر سکتی، اگلے تین سالوں میں دس ارب درخت لگانے ہیں۔ تقریب میں شرکت کرنے پر نوجوانوں کے جذبے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کل رات ایک سرکس ہوئی، سرکس میں اور بھی فنکار تھے آپ کی سوئی ڈیزل پر اٹکی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مشکلات آتی ہیں توزندہ معاشرے کے شہری مدد کے لیے باہرنکلتے ہیں۔ کینسرہسپتال بنانے کے لیے مجھے بڑی مشکلات پیش آئیں، ہسپتال بنانے کے لیے سکول کے بچوں سے بھی مدد لیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ گندم کم ہونے کی بڑی وجہ غیر متوقع طور پر بارشیں ہیں، گندم کا جتنا بھی خسارہ وہ امپورٹ کر لیا ہے۔ گندم ذخیرہ اندوزی کر لی گئی جس کے باعث قیمتیں بڑھیں، اس پر قابو پانے کے لیے مجھے ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے۔ چینی کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے بھی مافیا ہے۔ شوگر ملز مافیا ملا ہوا ہے۔ پہلی بار تحقیقات کے دوران ہمیں سب کچھ پتہ چل گیا ہے۔ نیا پلان لا رہے ہیں آگے مہنگی چینی نہیں ملے گی۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک بھی مہنگائی ہوئی۔ حکومت ملی تو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی خسارہ تھا۔ روپیہ گرنے کی وجہ سے پٹرول، گیس اور بجلی سب مہنگا ہو جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں