نواز شریف باہر بیٹھ کر جو بھی گیم کھیل رہا ہے مجھے اس کی ساری انٹیلی جنس ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اب نیا عمران خان دیکھے گی، مقابلہ کرکے دکھاؤں گا،کسی کو پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا، یہ لوگ کوشش کررہے ہیں فوج اور عدلیہ میں انتشار پھیلائیں، اسی لیے کسی جج اور جنرل باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کا نام لے رہا ہے،نوازشریف جو گیم کھیل رہا ہے مجھے سب پتا ہے۔اسلام آباد میں ٹائیگرفورس کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگرفورس کو خوش آمدید کہتا ہوں، جب سے 28 مارچ کو ہم نے ٹائیگرفورس بنائی تھی، تب سے جتنی بھی سرگرمیوں میں حصہ لیا میں قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ رات کو جو سرکس ہوئی ،اس پر بھی بات کروں گا، اس سرکس میں ڈیزل کے علاوہ اور بھی بڑے فنکار تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کنونشن سینٹر میں ٹائیگرزفورس کا افتتاح کردیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کے جنون کاشکریہ آپ کےجذبےکاشکریہ، ٹائیگرفورس کو خوش آمدید کہتا ہوں ، 28مارچ ٹائیگرفورس بنائی تھی ، آپ نے تب سے جب تک جومدد کی اس پرشکریہ۔وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کے جلسے کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہا اس سرکس میں بہت سے فنکار تھے آپ ڈیزل پر کیوں اڑے ہوئے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی رضاکارفورس کا معاشرے میں بہت مقام ہوتا ہے، رضاکار فورس نے شہریوں کی ضرورت اورحقوق کی حفاظت کرنی ہوتی ہے، معاشرے میں مشکلات آتی ہیں توشہری حکومت کی مدد کرنے آجاتےہیں، پاکستانی ہرمشکل وقت میں کھڑی ہوجاتی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ کسی ملک میں مثال نہیں کہ کینسرکاایک خصوصی اسپتال عوام کی مددسےبنے، آپ جیسے ٹائیگرز نے مل کر اسپتال بنایا، فخر ہونا چاہیے کہ دنیا کا واحد کینسراسپتال ہے، 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے، پاکستانی بڑے دل کے لوگ ہیں ،احساس ہوجائے تو فوراً کھڑے ہوجاتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں شجرکاری کرنی ہے،پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہے، ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے غلط وقت پربارش ہوئی ،گندم کی فصل متاثرہوگئی ، ملک میں صرف درخت نہیں اگانے بلکہ اپنے دریا بھی صاف کرنے ہیں۔مہنگائی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں مہنگائی ہے،

اس کی کئی وجوہات ہیں، ہماراروپیہ گرا، ہمیں حکومت ملی تو بڑا تجارتی خسارہ ملا، جب تجارتی خسارہ ہوتوڈالراوپراورروپیہ کم ہوجاتا ہے، پیٹرول اور دیگر چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں میں جان کر ڈیزل نہیں کہہ رہا۔ان کا کہنا تھا کہ کوویڈ کی وجہ سے باہر بھی مہنگی ہوگئی ، ہم 60 فیصد دالیں ملک کے باہر سے منگواتے ہیں، ہمیں 27لاکھ ٹن گندم چاہیےتھی،ہمیں بارش کی وجہ سےخسارہ ہوگیا، نظام نہیں تھاہمیں دیرسےگندم کی فصل خراب ہونےکاپتہ چلا۔وزیراعظم نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ملک کی بہت بڑی لعنت ہے، قائداعظم نے بھی ذخیرہ اندوزی کو بھی بڑی لعنت قرار دیا، ٹائیگر فورس نے کہیں بھی خود مداخلت نہیں کرنی،

ٹائیگرفورس نے تصویر لینی ہے اور پورٹل پر ڈال دینی ہے، باقی کام ہمارا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے کچھ لوگ آسکتے جو پیسہ بنانےلگیں گے، اس وقت شوگربنانے والے تھوڑے سے اور بہت طاقتور لوگ ہیں، شریف خاندان اور زرداری کی بھی شوگرملز ہیں، جوقیمت وہ چاہتے تھے وہی مقررکر دیتے تھے، اس بار ہم نے قیمت مقرر کرنے کا ایک طریقہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر سن کر ایک نیا عمران خان بن گیا ہے۔ اب سے ان کو کوئی وی آئی پی جیل نہیں ملے گی، عام قیدیوں کی طرح رکھیں گے۔ انشااللہ اب آپ کو میں مقابلہ کرکے دکھاوَں گا۔ میرے نیچے جو ادارے ہیں ان کو

تیار کروں گا، جو پیسہ لوٹ کر باہر لے کر گئے ان کو پکڑوں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف اداروں میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔ یہ اسرائیل اور بھارت کی لابی کو اپیل کررہا ہے۔ نوازشریف جو گیم کھیلنے کی کوشش کررہا ہے میں اس ساری گیم کو جانتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے کسی چیز کا خوف نہیں میری کوئی جائیداد باہر نہیں، میں نے کوئی پیسہ نہیں لوٹا۔ پاک فوج نے کراچی کی بارشوں اور عالمی وبا کورونا کے دوران ہماری مکمل مدد کی۔ دو سال پاکستان کی فوج نے اپنی دفاعی فنڈ میں کٹ لگایا۔ فارن پالیسی میں فوج ہمارے ساتھ کھڑی رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ اداروں

اورحکومت کے درمیان انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ آج سے میری پوری کوشش ہے کہ نوازشریف کو ملک واپس لایا جائے۔ نوازشریف تم واپس آوَ میں تمہیں دیکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ لندن جانے سے پہلے نوازشریف کی تصویر دیکھ شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آ گئے تھے، شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آنا بہت مشکل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہولی ووڈ بھی ایسی ایکٹنگ نہیں کرسکتا جیسی ایکٹنگ شہباز شریف کرتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے فوجیوں پر مسلسل حملے ہورہے ہیں، ہمارے فوجی اپنی جان کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ 2 دن پہلے20 لوگوں نے پاکستان کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ حدیبہ پیپر ملز کا کیس آصف زرداری نے نوازشریف پر بنا یا تھا۔ نوازشریف پرایک صحافی کی کتاب بھی آئی تھی۔ کتاب میں لکھا گیا تھا کہ کیسے انہوں نے ملک سے پیسہ باہر بھیجا تھا۔عمران خان نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے بلاول کو فون کرکے بینکوں کا بتایا کہ کہاں کہاں پیسہ پڑا ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 2018 میں ن لیگ کی پنجاب میں 11 اور پی ٹی آئی کی 13 پٹیشنز تھیں۔ فافن نے کہا 80 فیصد الیکشن 2013 کے الیکشن سے بہتر ہوا۔جب 4 حلقے کھولے گئے تو چاروں حلقوں میں دھاندلی تھی۔ ہم نے ان سے کہا جو حلقہ کہیں گے کھولے گے۔ 250کروڑ روپے مسلم لیگ ن حلقہ جیتنے کے لیےخرچ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں