نواز شریف کی متنازع تقریر، ن لیگ کے کتنے ارکان اسمبلی ناراض ہوگئے، جانئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی متنازع تقریر کے بعد ن لیگ کے اندر گروپنگ کا آغاز ہو گیا۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی گوجرانوالہ تقریر پر کئی لیگی ارکان قومی اسمبلی شدید ناراض ہو گئے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نوازشریف کی متنازعہ تقریر کے بعد ن لیگ کے اندر گروپنگ شروع ہو گئی ،نومبر کے پہلے ہفتے میں صوبائی،قومی اسمبلی میں بڑاناراض گروپ سامنے آسکتا ہے ،نوازشریف کی متنازعہ تقریر کے بعد13 لیگی ارکان قومی اسمبلی کے آپس میں رابطے ہوئے ہیں،جس پر 13 لیگی ارکان قومی اسمبلی

کی جانب سے سخت ناراضگی کااظہارکیاگیا۔ذرائع کاکہناہے کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں مزید ارکان سے رابطے کرکے علیحدہ گروپ تشکیل دینے پر غورشروع کردیاہے۔نواز شریف کی متنازع تقریر سے قبل بھی ن لیگ میں دو طرح کے دھڑے ہونے کا انکشاف کیا جاتا رہا ہے،جس میں دھڑا نواز شریف کے سخت بیانئے اور جارحانہ انداز کا مخالف تھا جب کہ دوسرا دھڑا شہباز شریف کی طرح نرم رویہ اپنانے کا حامی ہے۔تاہم گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے سخت لہجہ اپنایا گیا۔تقریر کے دوران ملکی اداروں کے سربراہان پر بھی الزامات عائد کیے گئے جس کے بعد کئی لیگی رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔نومبر کے پہلے ہفتے ن لیگ کے ارکان اسمبلی کا بڑا ناراض گروپ سامنے آ سکتا ہے۔اسی حوالے سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ میری مسلم لیگ ن کے کچھ سینئر رہنماؤں سے گفتگو ہوئی ہے۔وہ نواز شریف کی تقریرکے بعد بہت اپ سیٹ ہیں۔ن لیگ کے تین چار رہنماؤں کا خیال ہے کہ نواز شریف نے ہمارے لیے سیاست کرنا مشکل کر دیا ہے۔ جن لیگی رہنماؤں پر کیسز ہیں وہ زیادہ پریشان ہیں کہ اب ہمیں دوبارہ جیل میں ڈال دیا جائے گا۔وہ لیگی رہنما اس وقت جیل جانے کو تیار نہیں ہیں۔رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ اسٹیج پر بیٹھے بعض لوگوں کے لیے بھی نواز شریف کی تقریر ایک بم شیل تھا۔رہنماؤں نے آپس میں واٹس ایپ پر گفتگو کی اور کہا کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں