عوام کیساتھ ناانصافی ہوگی کہ ہم اس نالائق ، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت کو تسلیم کرلیں،بلاول بھٹو

لالہ موسیٰ(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، اب ان کے جانے کا وقت آگیا ہے۔لالہ موسی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ، عوام کی طاقت کو ماننا ہوگا۔ آج بھی غیر جمہوری کوششیں جاری ہیں، 70 سال سے جمہوریت کو نہیں چلنے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے، ہمارے راستے میں کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں۔ قافلے کی قیادت خود کر رہا ہوں۔ آج حقیقی جمہوری نمائندے اکھٹے ہوئے ہیں۔ آج گوجرانوالہ میں عوامی سمندر حکومت کے لیے جواب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو آج کورونا کا خیال آیا ہے۔ وزیراعظم کہتے تھے جلسے کرنے ہیں تو کنٹینرز ہم دیں گے، لیکن آج تو ہمارے راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان قونون ساز اسمبلی کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو یہ بڑا سیکیورٹی نقصان ہوگا۔ ہمارے گلگت بلتستان میں امیدواروں کو انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا جارہا ہے۔ دھاندلی ہوئی تو الیکشن کےدوسرے دن احتجاج کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔ گلگت بلتستان میں بھی انتخابات سے قبل دھاندلی شروع ہوچکی ہےبلاول نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم جنہوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، ان کے جانے کا وقت آگیا ہے۔ عوام کے مینڈیٹ، عوام کی طاقت کو ماننا ہوگا۔ آج بھی غیر جمہوری کوششیں جاری ہیں، 70 سال سے جمہوریت کو نہیں چلنے دیا گیا۔دوسری جانب گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے پہلے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جس میں شرکت کے لیے رہنما (ن) لیگ مریم نواز جاتی امرا سے روانہ ہوگئی ہیں۔متحدہ اپوزیشن پی ڈی ایم کا آج گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں پہلا جلسہ ہوگا جس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں،رہنما (ن) لیگ مریم نواز قافلے کی شکل میں جاتی امرا سے گوجرانوالہ کے لیے روانہ ہوچکی ہیں جب کہ مختلف شہروں سے آنے والے لیگی کارکن بھی ان کے ہمراہ ہیں، راستے میں ممکنہ رکاوٹیں ہٹانے کے لیے 2 کرینیں بھی مریم نواز کے قافلے کا حصہ ہیں۔جلسہ گاہ روانگی سے قبل مریم نواز نے خطاب میں کہا کہ اللہ کا نام لے کر عوام کے لیے

جدوجہد کرنے میدان میں نکلے ہیں، آج جمعہ کے مبارک دن پر 22 کروڑ عوام کے حقوق کے لئے نکلے ہیں، سب کو دعوت دیتی ہوں کہ وہ باہر نکلیں اور اس ریلی میں شریک ہوں تاہم سرکاری و انتظامی ادارے اس قافلے کے راستے میں نہ آئیں۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی جلسے میں شرکت کے لیے لاہور سے گوجرانوالہ پہنچیں گے، روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فضل الرحمان نے عوام کی نمائندہ حکومت کی تشکیل کے لیے نئے الیکشن کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ آج حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز ہوگا، پاکستان میں اس وقت جعلی حکومت مسلط ہے جب کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سےعوام پریشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں