یااللہ خیر! پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، زلزلے کی شدت 5.6ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے سے خوف زدہ ہوکر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ، دکانوں، مکانوں سے باہر سڑکوں پر نکل آئے۔زلزلے کی گہرائی زیادہ ہونے کے باعث نقصان نہ ہونے کا امکان ہے۔

زلزلہ پیماء مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.6ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 242 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ زدہی علاقو ں میں فی الحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز افغانستان کے علاقے اشکشام سے 27 کلو میٹر دور مغرب میں تھا جب کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 22 کلو میٹر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں