روپے نے امریکی ڈالر کو دھو ڈالا،ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوگئی،پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

لاہور(نیوز ڈیسک)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بے قدری جاری ہے، امریکی کرنسی مزید 39 پیسے سستی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، گزشتہ تین ماہ سے یہ رقم بڑھتی جا رہی ہے، جس کے اثرات ملکی روپے پر پڑھ رہے ہیں۔رواں مالی سال میں اب تک ڈالر 4 روپے 57 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ ڈالر سستا ہونے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 460 ارب روپے کی کمی ہوئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی

ڈالر مزید 39 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 163 روپے 87 پیسے سے کم ہو کر 163 روپے 48 پیسے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہوا تھا جس کے بعد قیمت 163 روپے 81 پیسے سے بڑھ کر 163 روپے 87 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں میں 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار100 روپے ہو گئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 341 روپے کمی کے بعد 99 ہزار 537 روپے ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں