سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

کراچی(نیوز ڈیسک)بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہونے کے مثبت اثرات پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 19 ڈالر کمی کے بعد 1902 ڈالر پر پہنچی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے اور فی تولہ، دس گرام کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے بعد پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 16 ہزار 100 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح دس گرام کی قیمت 341 روپے کمی کے بعد 99 ہزار 537 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔یاد رہے کہ ایک روز قبل عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں مستحکم رہیں تھیں۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 3 ڈالر کمی کے بعد 1921 ڈالر فی اونس کی سطح تک پہنچی گئی تھی جبکہ پاکستان میں قیمتیں مستحکم رہیں تھیں۔گزشتہ روز فی تولہ سونے کی لین دین 1 لاکھ 16 ہزار 500 جبکہ دس گرام کی خرید و فروخت 99 ہزار 879 روپے کے ساتھ ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں