اسلام آباد میں ریڈزون سیل کردیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سرکاری ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں ڈیلی ویجزاساتذہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور کلرک ایسوسی ایشن اپنے مطالبات کے حق میں آج احتجاج کررہے ہیں، اسلام آباد انتظامیہ نے ڈی چوک آنے والے تمام راستے بند کر دئیے، مظاہرین کو روکنے کے لیے میریٹ ہوٹل، ڈی چوک، نادراچوک ، سرینا چوک میں کنٹیرز رکھ دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ریڈ زون کے راستوں میں خار دارتاریں اورواٹرکینن اور پریژن وینز بھی پہنچادی گئی ہیں۔یاد ہے کہ تنخواہوں میں اضافے اور مساوی

حقوق کے لیے سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں ، چند روز قبل بھی سرکاری ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے تھے ، تاہم مظاہرین کو ڈی چوک میں روک لیا گیا تھا ، پولیس نے مظاہرین کو مزید پیش قدمی سے روک دیا تھا ، اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا ، بتایا گیا ہے کہ مظاہرین بڑی تعداد میں شہر اقتدار میں پہنچی تھی ، سرکاری ملازمین نے مطالبہ کیا کہ ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ، دوران احتجاج مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں مساوی حقوق دئیے جائیں ،دوسری طرف پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے باقاعدہ واٹر کینن کا بھی استعمال کیا ،لیکن اس کے باوجود سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ، مظاہرین کی جانب سے پارلیمنٹ کے گیٹ کے سامنے احتجاج کیا گیا ، بعض مظاہرین نے رکاوٹیں عبور کر کے ریڈزون میں مزید آگے جانے کی کو شش بھی کی ، یہی وجہ ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں لیڈی ہیلتھ ورکروں اور سرکاری ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں