غریب عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربااضافہ کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے کراچی کو بجلی مہیا کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف بڑھا دیا ہے۔پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ’’کے الیکٹرک‘‘ کے ٹیرف میں ایک روپے 9 پیسے سے 2 روپے 89 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے.جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں اضافے کے بعد کے الیکٹرک کا ٹیرف دیگر بجلی کمپنیوں کے برابر ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ یشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری دی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا تھا۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا جس کا اطلاق اکتوبر سے صارفین کے بلوں پر ہو گا اور رواں ماہ صارفین پر10 ارب روپے سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن کے علاوہ تمام صارفین بھی ہو گا یہ اضافہ جولائی 2020 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں