مجھے شاہد آفریدی سے یہ امید نہیں تھی، حریم شاہ

کراچی (نیوز ڈیسک)معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کی فین ہوں،امید نہیں تھی وہ ٹک ٹاک بند کرنے کو صحیح کہیں گے۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگر شاہد آفریدی بولتے کہ ٹک ٹاک سے بےحیائی بند کی جائے تو ٹھیک تھا تاہم انہیں ٹک ٹاک بند کیے جانے کو درست فیصلہ نہیں کہنا چاہیے تھا۔حریم شاہ نے کہا کہ کسی بھی چیز کو ختم کرنا مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان میں ٹک ٹاک بند کرنے کے فیصلے کی حمایت کی تھی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جس نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا

فیصلہ کیا اچھا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی ٹک ٹاک ویڈیوز نہیں بنائیں۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چین کی مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی تھی۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر غیراخلاقی اور نامناسب مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی۔ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عوامی شکایات کے بعد لگائی ہے۔ترجمان کے مطابق پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو فائنل نوٹس اور جواب داخل کرانے کی مہلت دی تھی۔ ٹک ٹاک کی جانب سے شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر پابندی لگائی گئی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو پابندی سے متعلق آگاہ کردیا۔ترجمان کے مطابق غیراخلاقی مواد ہٹانے اور مناسب اقدامات اٹھانے پرپابندی کےفیصلے پرنظرثانی کی جاسکتی ہے۔اس سے قبل مشہور ٹک ٹاک نے مضر مواد کی روک تھام کے لیے سوشل میڈیا الائنس تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں