وزیراعظم عمران خان نےمعاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ منظور کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا بطورمعاون خصوصی استعفی قبول کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرلیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے ہٹانے کی گزارش کی تھی جوانہوں نے قبول کرلی ہے۔یاد رہے کہ ایک ماہ قبل عاصم سلیم باجوہ نے وزیر اعظم کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے وزیر اعظم کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لیفٹنٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں۔ جس کے بعد وزیر اعظم نے عاصم سلیم باجوہ کو بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں