سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت بگڑگئی، اسپتال منتقل کردیا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک)سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہانے پرانہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔آصف علی زرداری کی طبیعت کے حوالے سے اپنے بیان میں ڈاکٹر عاصم حسین نے

کہا کہ ماہر ڈاکٹرز آصف زرداری کا علاج کررہےہیں، کا شوگر لیول کم ہوگیا ہے۔ڈاکٹر عاصم حسین نے مزید کہا کہ آصف زرداری کا ضیا الدین اسپتال میں علاج جاری ہے اور ان کے ٹیسٹ کرلیے گئے ہیں۔ٹویٹر پر پاکستان پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹ پر پیغام شیئر کیا گیا ہے کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو ناسازی طبعیت کی وجہ سے اتوار کی شام ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں طبی عملہ ان کا میڈیکل چیک اپ کررہا ہے جبکہ ضروری طبی ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں