ایک ہفتے کے ہیٹ ویو کیلئے تیار ہوجائیں ، محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدید لہر کا الرٹ جاری کردیا

کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ ویو ہوگا، کراچی میں آئندہ ہفتے درجہ حرارت چالیس سے بیالیس ڈگری تک جاسکتا ہے، گرمی کی لہر کل سے شروع ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہیٹ ویو کے دوران شمال اور شمال مغرب سے ہوائیں چلیں گی، ہیٹ ویو کی لہر شہر میں چھ سے آٹھ روز اثر انداز رہ سکتی ہے۔طبی ماہرین نے شہریوں کو ہیٹ ویو کے دوران احتیاط برتنے کا مشورہ دے دیا، واضح رہے کہ شہر میں دو روز سے گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں گرمی کی شدت مقررہ درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جائے گی۔ ہیٹ ویو کا دورانیہ 1 ہفتے تک چلے گا۔ ہیٹ ویو میں زیادہ شدت دن 11 بجے سے شام 4 بجے تک رہے گی۔ادارے کے مطابق متعلقہ اٹھارٹیز کے حکام کو ہیٹ ویو سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 11 سے 4 بجے کے اوقات میں شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرمی کی دوران غیرضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا استعمال زیادہ کریں اور گھر سے باہر نکلتے ہوئے سر ڈھانپ کر نکلے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں