2 چھوٹے طیارے آپس میںٹکرا گئے

پیرس(نیوز ڈیسک)فرانس میں دو مسافر بردار چھوٹے طیارے فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا کر زمین بوس ہوگئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ایک انجن والے دو مسافر بردار طیارے فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے اور دونوں ہچکولے کھاتے ہوئے زمین پر الگ الگ مقام پر گر گئے۔ایک انجن والے چھوٹے طیارے میں دو افراد سوار تھے، یہ طیارہ تصادم کے بعد ایک گھر کے نزدیک گرا اور بجلی کے میٹر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، دونوں مسافر جھلس کر ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب نسبتاً بڑا طیارہ جس میں 3 سیاح سوار

تھے تصادم کے بعد غیر آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تینوں سیاح موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور طیاروں میں کسی کے بھی زندہ بچنے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں طیاروں کے ملبے سے نکال لی ہیں، ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ تصادم کے وجہ کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔حادثے کے فوراً بعد تقریباً 50 فائر فائٹرز اور 30 جینڈ آرمز اور ہوا بازی کے ماہرین طیارہ گرنے والے مقام پر پہنچے تھے جب کہ طیارہ ٹکرانے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی اور حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں