کورونا کیسز میں اضافہ، اسد عمر نے دوبارہ لاک ڈائون کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے پر کراچی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کردیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی 6 ہفتے اوسط قومی سطح پر پوزیٹیویٹی ٪2 سے کم رہنے کے بعد پچھلے ہفتے ٪2 سے زیادہ رہی ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کردیا گیا ہے جب کہ ملک بھر میں انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد

وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے666 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 932 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 904 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 3 ہزار 458 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 12 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 570 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 131 ، پنجاب میں ایک لاکھ 687، خیبرپختونخوا 38 ہزار 329 ، اسلام آباد میں 17 ہزار 296، بلوچستان میں 15 ہزار 520 ، آزاد کشمیر 3 ہزار 045 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 924 تعداد ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں