ٹک ٹاک پر پابندی، شاہد آفریدی کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان میں ٹک ٹاک بند کرنے کے فیصلے کی حمایت کر دی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جس نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا اچھا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی ٹک ٹاک ویڈیوز نہیں بنائیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چین کی مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی تھی۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر غیراخلاقی اور نامناسب مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد

کی گئی۔ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عوامی شکایات کے بعد لگائی ہے۔ترجمان کے مطابق پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو فائنل نوٹس اور جواب داخل کرانے کی مہلت دی تھی۔ ٹک ٹاک کی جانب سے شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر پابندی لگائی گئی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو پابندی سے متعلق آگاہ کردیا۔ترجمان کے مطابق غیراخلاقی مواد ہٹانے اور مناسب اقدامات اٹھانے پرپابندی کےفیصلے پرنظرثانی کی جاسکتی ہے۔اس سے قبل مشہور ٹک ٹاک نے مضر مواد کی روک تھام کے لیے سوشل میڈیا الائنس تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں