استعفوں کی نوبت آئی تو زیادہ سے زیادہ 18سے20لیگی ارکان ساتھ دینگے

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ استعفوں کی نوبت آئی تو خواجہ آصف پارٹی کا ساتھ نہیں دیں گے، اسمبلیوں سے استعفے دینا آسان کام نہیں، زیادہ سے زیادہ 18 سے 20 ن لیگی ارکان استعفی دیں گے، یہ تو اسی دن استعفے دینے لگے تھے، زرداری نے ان کو استعفے دینے سے روک دیا۔ انہوں نے آج سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہم مہنگائی اور معیشت دونوں کی بات کرتے ہیں، ہم آمدن بڑھا کر اخراجات کم کریں گے تو صنعت اور معیشت ترقی کرے گی۔ہمارا مسئلہ یہ رہا ہے کہ ہم نے پاکستان امپورٹ انڈسٹری بنادیا ہے، ہر چیز ہم امپورٹ کررہے ہیں۔

کوئی چیز ہم اپنی نہیں بنا رہے، ہم نے میڈ ان پاکستان کا پروگرام دیا ، کورونا آیا تو ہم کچھ نہیں بنارہے جبکہ ہم نے ماسک سے لے کر وینٹی لیٹر بنائے۔فواد چودھری نے کہا کہ جب بھی معیشت کھڑی ہونے لگتی ہے تو پاکستان کے دشمن سرگرم ہوجاتے ہیں، اپوزیشن کی تحریک کا کیا اخلاقی جواز ہے؟ ابو بچاؤ مہم کے بعد انتشار پھیلاؤ مہم شروع کردی گئی ہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں دشمن پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔کبھی اپوزیشن تحریک شروع کردیتی ہے۔انہوں نے کہا مریم نواز نے تحریک کا شوشہ چھوڑا ہے۔اس تحریک کا کوئی اخلاقی اور سیاسی جواز نہیں۔آپ اسلئے انتظار نہیں کرسکتے کہ آپ جیلوں میں جارہے ہیں۔اس احتجاج کا مقصد احتساب کے عمل کو روکنا ہے۔احتساب کے عمل سے پیچھے ہٹ جائیں تو ووٹر ہمارا گریبان پکڑےگا۔فواد چوہدری نے کہا مریم نواز، نوازشریف کا آئین اورجمہوریت سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا کیپٹن صفدر کا فوج سے ہے۔انکا تمام زور اپنے 8 کیسز پر ہے۔ان کاکہناتھا کہ نوازشریف خود لندن میں بیٹھے ہیں۔ایک بیٹی کو قوم کی بیٹی کے طور پر پاکستان میں رکھا ہوا ہے۔مریم نواز اتنی عزیز ہے تو پیسے بھی تو انکے نام لگائیں۔پیسے سارے بیٹوں کے نام لگائے ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا آپ پاکستان آنے کو تیار نہیں ہیں، اپنے بیٹوں کو پاکستان بھیجنے کو تیار نہیں۔پھر کارکنوں کو کیوں سڑکوں پر لارہے ہیں۔آپکا ویسے ہی باہر رہنا غیر اخلاقی ہے۔ریسٹورینٹس میں کھانے نوازشریف کھاتے ہیں بل پاکستانی دے رہے ہیں۔فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ آپ پلی بارگین کریں، یا پھر جیل کاٹیں۔استعفے لینا آسان نہیں ہے۔استعفی دینے کی بات کی تو 18 سے 20 افراد ہی استعفی دیں گے۔میں توچاہتا ہوں کہ خواجہ آصف استعفی دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں