گھٹیا مواد بنانے والوں کیلئے آواز نہیں اٹھائوں گا ، وقارذکاء

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان میں گذشتہ روز معروف سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کے بعد ٹک ٹاکرز کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔سوشل میڈیا صارفین نے ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے ملا جھلا ردعمل دیا اگرچہ ٹک ٹاک پر پاکستان کے صارفین کی تعداد لاکھوں میں ہے پھر بھی زیادہ تر لوگوں کے اس فیصلے کی حمایت کی۔کچھ عرصہ قبل پاکستان میں پب جی پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد معروف ہوسٹ وقار ذکا نے اس پابندی کو عدالت میں چیلنج کیا اور آخرکار کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی گیم کو بحال کردیا۔ گیم پب جی کی بحالی کے بعد جو

بولتا ہوں وہ کرتا ہوں، پب جی پر پابندی ہٹوا دی ہے۔ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد بھی ٹک ٹاکرز نے وقار ذکا نے امید لگائی،اور کہا کہ وقار ذکا ہی وہ شخصیت ہیں جو ٹک ٹاک سے پابندی ہٹوا سکتے ہیں۔تاہم ٹک ٹاکرز کی آخری امید بھی دم توڑ گئی کیونکہ وقار ذکا نے حالیہ ویڈیو میں ٹک ٹاک پر عجیب و غریب کانٹینٹ پوسٹ کرنے والے سٹارز کی اچھی خاصی کلاس لے لی۔وقار ذکا نے کچھ ویڈیوز پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس طرح کے کانٹینٹ کی حمایت کی جائے ؟ یہ کس قسم کا کانٹینٹ پوسٹ کیا جا رہا ہے، مجھے سوشل میڈیا پر ٹیگ کرکے کہا جا رہا ہے کہ یوتھ کے لیے کچھ کریں،لیکن میں اس طرح کی یوتھ کے لیے بالکل آواز نہیں اٹھاتا۔1997ء سے کمپیوٹر کی کتاب وہی چل رہی،اس مقصد کے لیے میں کسی سے بھی لڑ جاؤں گا۔پاکستان اس وقت شدید مشکلات میں ہے۔بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے لیے سرگرم ہے،اگر یہ بات پاکستانی کی نوجوان نسل نے نہ سمجھی تو وہ تباہ ہو جائیں گے۔وقار ذکا نے کہا کہ #FATFBLACKLISTINDIA کا ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ٹویٹس کریں۔وقار ذکا نے اربوں کا فراڈ کرنے والے بھارتیوں کو بے نقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان بلیک لسٹ ہو گیا تو معیشت تباہ ہو جائے گی۔ٹک ٹاک سے کون سا پیسا آنا ہےَ پب جی کے لیے میں اس لیے لڑا تھا کیونکہ الیکٹرانک سپورٹس میں پاکستان کا نام خراب ہو جاتا،وہاں سے پاکستان پیسہ بنا رہا تھا۔اگر کسی کو عجیب قسم کا مواد اپلوڈ کرنے کا شوق ہے تو وہ دیگر ایپس کا استعمال کرے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کی نوجوان نسل کو اپنے مستقل کی پرواہ ہے تو ٹک ٹاک پرٹویٹس کرنے کی بجائے

#FATFBLACKLISTINDIA کا استعمال کر کے ٹویٹس کریں اور بھارت کو بے نقاب کریں۔وقار ذکا نے مزید کہا کہ میں حکومت کا خط لکھ رہا ہوں کہ نامناسب مواد بنانے والوں کے ساتھ ساتھ وہ مواد دیکھنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کیا جائے۔دوسری جانب کراچی پریس کلب میں پریس کانفریس کے دوران ٹک ٹاکر حریم شاہ نے موجودہ حکومت سے ٹک ٹاک پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی لگا کر نوجوانوں سے ان کا ہنر چھین لیا ہے اگر پابندی لگانی ہے تو بے حیائی پر لگائی جائے اپنے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا کوئی بے حیائی نہیں۔پریس کانفرس کے دوران حریم کا مزید کہنا تھا کہ میری عمران خان سے گزارش ہے کہ ٹک ٹاک سے فوری طور پر پابندی ختم کی جائے، حکومت کے پاس کوئی ایسی وجہ نہیں کہ اس ایپ پر پابندی لگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں نوجوان اس پابندی کی وجہ سے پریشان ہیں، میں خود بے حیائی کے خلاف سب سے آگے کھڑی ہوں مگر ٹیلنٹ کو چھین لینا کہاں کا انصاف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں