حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا کیلئے نئے رولز لاگو کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں سوشل میڈیا کے استعمال کیلئے نئے رولز لاگو کرنے کی تیاری کرلی گئی ، جس کے تحت سوشل میڈیا کمپنیاں ملکی سلامتی ودفاع کیخلاف مواد ختم کرنے کی پابندہوں گی اور اسلام، دفاع پاکستان، پبلک آرڈر پرغلط معلومات، فحش مواد پرپابندی عائد ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا کے استعمال کیلئے نئے آن لائن رولز تیار کرلئے ہیں ، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا کے نئے رولز کی منظوری دے دی ہے۔رولز کے تحت اسلام، دفاع پاکستان، پبلک آرڈر پرغلط معلومات، فحش مواد پرپابندی عائد ہوگی اور سوشل میڈیا کمپنیاں ملکی سلامتی

ودفاع کیخلاف مواد ختم کرنے کی پابندہوں گی جبکہ مذہبی منافرت یا توہین رسالت پر مبنی مواد پر بھی پابندی ہوگی۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے نئے سوشل میڈیا رولز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ نے نئے سوشل میڈیا قوانین کی منظوری دیدی ہے، وفاقی کابینہ نے 8 اکتوبر کو نئے رولز کی منظوری دی، وزارت آئی ٹی کی کمیٹی نے تمام رولز کا جائزہ لے کر سمری کابینہ کو بھیجی تھی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت آئی ٹی عوام کو صاف،صحت مند سوشل میڈیا فراہم کرنے سمیت نفرت انگیزی،فسادات پھیلانے والے عناصر سے پاک سوشل میڈیا چاہتے ہیں۔رولز کے مطابق سوشل میڈیاکمپنیاں یاسروس پروائیڈرزکمیونٹی گائیڈلائنز تشکیل دیں گے ، گائیڈ لائنزمیں یوزرز کوموادکی اپ لوڈنگ سےمتعلقہ آگاہی دی جائے گی اور کسی دوسرے شخص سے متعلق منفی رجحان کاکوئی مواد اپ لوڈ نہیں ہوگا۔رولز میں کہا گیا کہ دوسروں کی نجی زندگیوں کو متاثر کرنے والے مواد ، مذہب اور پاکستان کے ثقافتی اور اخلاقی رجحات مخالف مواد، سوشل میڈیا پر بچوں کو متاثر کرنے والے ہر قسم کے مواد اور کسی شخص کی شخصیت کی نقل بنانے والے مواد پر پابندی ہوگی۔نئے رولز کے تحت دفاعی اداروں اور دفاع پاکستان مخالف مواد اور سوشل میڈیا پر تشدد، نفرت انگیز مواد پر پابندی ہوگی، یوٹیوب،فیس بک،ٹک ٹاک،ٹوئیٹر ،گوگل پلس سمیت کمپنیاں رولزکی پابند ہوں گی۔رولز میں 5 لاکھ سے زائد صارفین والی سوشل میڈیا کمپنیز کی پی ٹی اے میں رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے،رولز نفاذ کے بعد سوشل میڈیا کمپنیاں 9 ماہ میں دفاتر قائم کرنےکی پابند ہوں گی اور کمپنیاں 3ماہ میں کوآرڈینیشن کی خاطر فوکل پرسن مقرر

کریں گی اور 18 ماہ میں ڈیٹا بیس سرور قائم کریں گی۔نئے رولز میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کمپنیاں فورمز پر گریوینس آفیسر مقرر کرکے رابطہ معلومات دیں گی اور سوشل میڈیا فورمز ،سروس پروائیڈرزلائیواسٹریمنگ، آن لائن میکنزم تشکیل دیں گی جبکہ انتہا پسندی، دہشتگرد، نفرت انگیزمواد، فحش، تشدد کی لائیو اسٹریمنگ پر بھی پابندی عائد ہے۔وزارت آئی ٹی ائندہ چند روز میں رولز کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں