تحریک انصاف کی خاتون رہنما بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما عائشہ رضا بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں۔ لاہور کے حلقہPP-170 سے پی ٹی آئی کی کوآرڈینیٹر عائشہ رضا خان بجلی چوری کرتے پکڑی گئیں، لیسکو حکام نے تھانہ ستوکتلہ میں بجلی چوری کا مقدمہ درج کروادیا۔ لیسکو ذرائع نے بتایا کہ لیسکو ایم اینڈ ٹی کی ٹیم نے واپڈا ٹاؤن میں بجلی کا ترسیلی نظام اچانک چیک کیا تو انکشاف ہوا وہاں رہائش

پذیر عائشہ رضا خان کے گھر میں نصب میٹر میں سوراخ کرکے بجلی چوری کی جارہی ہے۔اس سے قبل بھی کئی سیاسی رہنما بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کیخلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔دوست محمد کھوسہ کے فارم ہاؤس پر چوری کی بجلی سے ٹیوب ویل چلایا جا رہا تھا، مقدمے میں دفعہ 462 لگائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں