لیگی اراکین اسمبلی نے عثمان بزدار سے ملاقات کرنیوالے مولانا غیاث الدین کیساتھ شرمناک سلوک کرڈالا

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صوبائی اراکین نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے باغی رکن مولانا غیاث الدین کو اجلاس میں شرکت سے روکتے ہوئے ایوان سے نکال دیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) چیف وہب خلیل طاہر سندھو نے مولانا غیاث الدین کو ایوان میں بیٹھنے سے منع کیا۔ اس کے جواب میں باغی رکن کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، وزیراعلی سے ملاقات کرنا میرا حق ہے، کسی کی اجازت طلب کرنا ضروری نہیں سمجھتا۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے مولانا غیاث الدین نے اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ کچھ روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار

عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔ لیگی قیادت نے اس ملاقات پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ان پانچوں اراکین کو اپنی پارٹی سے نکالنے کا اعلان کر دیا تھا۔ قیادت کی منظوری کے بعد (م) لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے اس فیصلے کا اعلان کیا تھا۔جن اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی ان میں خانیوال سے منتخب ہونے والے نشاط احمد ڈاہا اور فیصل خان نیازی، شیخوپورہ سے جلیل احمد شرقپوری اور چودھری اشرف علی جبکہ نارووال سے ایم پی اے مولوی غیاث الدین شامل تھے۔ ان اراکین کے خلاف کارروائی کا آغاز مسلم لیگ نواز پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی منظوری کے بعد کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں