ٹک ٹاک پر پابندی کےبختاور بھٹو کا شدید ردعمل آگیا

کراچی( نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر بختاور بھٹو کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاپ پر پابندی عائد کیے جانے کے فیصلے پر سخت اظہار ناپسندیدگی کیا ہے۔ بختاور بھٹو کی جانب سے اس حوالے سے ٹوئٹر پر اپنی آواز بلند کی گئی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ فحاشی ٹک ٹاک پر نہیں بلکہ لوگوں کے ذہنوں میں موجود ہے، جہاں خواتین کو ٹی وی پر یوگا پینٹ پہننے کی اجازت نہیں، رات کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت نہیں، بچوں کو اغوا کر کے زیادتی کا

نشانہ بنایا جاتا ہے۔ذرا دیکھیں کہ عوامی مقامات اور مدرسوں میں کیا ہو رہا ہے، مسئلہ ٹک ٹاک نہیں ہے۔بختاور بھٹو کہتی ہیں کہ ٹک ٹاک کے ذریعے لوگوں کو کمائی کرنے،حکومت کیخلاف آواز بلند کرنے کا موقع ملا۔ ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا، لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے، بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا جا رہا ہے، کرونا وبا کی وجہ سے دنیا جدت کی جانب سے جا رہی ہے، لیکن عمران خان نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا عمل درآمد آج سے ہو گا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے ٹک ٹاک سے متعلق کہا کہ نئے نظام کی تیاری اور نفاذ تک ٹک ٹاک پر وقتی پابندی لاگو رہے گی۔ان خیالات اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا، انہوں نے ویڈیو شیئرنگ اپلیکیشن سے ٹک ٹاک سے متعلق کہا کہ پرائم منسٹر پورٹل پر ٹک ٹاک سے متعلق ان گنت والدین کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ شکایات ملیں کہ ٹک ٹاک پر چھوٹے بچے نامناسب سرگرمیوں کا شکار ہورہے ہیں اور سرگرمیاں مذہب، ثقافت اور رہن سہن کے برخلاف ہیں۔رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ کمپنی کو شکایت کے ازالے کےلیے نظام متعارف کروانے کا کہا گیا ہے اور نئے نظام کی تیاری اور نفاذ تک ٹک ٹاک پر وقت پابندی عائد رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں