ٹک ٹاک پر مستقل پابندی عائد نہیں کی ، حکومت نے پابندی کے خاتمے کیلئے شرط عائد کردی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)ڈاکٹر شہباز گل نے ٹک ٹاک سے متعلق کہا کہ نئے نظام کی تیاری اور نفاذ تک ٹک ٹاک پر وقتی پابندی لاگو رہے گی۔ان خیالات اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا، انہوں نے ویڈیو شیئرنگ اپلیکیشن سے ٹک ٹاک سے متعلق کہا کہ پرائم منسٹر پورٹل پر ٹک ٹاک سے متعلق ان گنت والدین کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ شکایات ملیں کہ ٹک ٹاک پر چھوٹے بچے نامناسب سرگرمیوں کا شکار ہورہے ہیں اور سرگرمیاں مذہب، ثقافت اور رہن سہن کے برخلاف ہیں۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ کمپنی کو شکایت کے ازالے کےلیے نظام متعارف کروانے کا کہا گیا ہے اور نئے نظام کی تیاری اور نفاذ تک ٹک ٹاک پر وقت پابندی عائد رہے گی۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی۔ جمعہ کو پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک پر ‘غیر اخلاقی اور غیرمہذب’ مواد کے خلاف عوام کی بڑھتی ہوئی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹاک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق عوام کی شکایات اور ٹک ٹاک پر موجود مواد کا معائنہ کرنے کے بعد اس کے حکام کو ایک نوٹس بھیج کر ہدایت کی گئی کہ غیرقانونی مواد کی روک تھام اور اپنے پلیٹ فارم سے ہٹانے کیلئے فعال طریقہ کار متعارف کیا جائے مگر ٹاک ٹاک نے ان ہدایات پر عمل نہیں کیا جس کے باعث پاکستان میں ٹک ٹاک بلاک کرنے کا حکم دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں