پاکستان میں ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں ٹک ٹاک ایپ بلاک کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے پر اٹھایا گیا۔ترجمان نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے کہ اس بات کا فیصلہ ادارے کی جانب سے ازخود نہیں لیا گیا بلکہ عوامی شکایات پر نوٹس لینے کے بعد ہوا۔پی ٹی اے ترجمان نے کہا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کو جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔ تاہم اس کی جانب سے شکایات کا ازالہ

نہ کرنے کی وجہ سے پابندی لگائی گی۔اس سے قبل مشہور ٹک ٹاک نے مضر مواد کی روک تھام کے لیے سوشل میڈیا الائنس تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے دیگر 9 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ایک الائنس تشکیل دینے کی تجویز دی تھی تاکہ مل کر تیزی سے خودکشی پر مبنی مواد کو ہٹایا جاسکے۔ٹک ٹاک کی جانب سے یہ تجویز اس وقت سامنے آئی ہے جب رواں ماہ ایک شخص نے فیس بک پر خودکشی کر لی تھی۔چینی ایپ کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے فیس بک، انسٹاگرام، گوگل، یوٹیوب، ٹوئٹر، ٹوئچ، اسنیپ یٹ، پنٹریسٹ اور ریڈیٹ کے چیف ایگزیکٹیویز کو خطوط بھیج کر یہ تجویز دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں