نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کروانے والے شہری نے تحفظ مانگ لیا

لاہور (نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کروانے والے شہری بدر رشید نے پولیس سے تحفظ مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سمیت دیگر لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کروانے والے شہری بدر رشید نے پولیس سے رابطہ کیا ہے اور تحفظ مانگا ہے۔بدر رشید کا کہنا ہے کہ مقدمے کےا ندراج کے بعد مخالفین نقصان پہنچا سکتے ہیں۔پولیس نے بدر رشید کو نقل و حرکت محدود کرنے کا مشورہ دیا۔اور یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ کہیں بھی جانے سے قبل پولیس کو آگاہ کرے۔قبل ازیں بتایا گیا کہ د نواز شریف سمیت لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرانے والا بدر

رشید گھر سے غائب ہے۔بدر رشید ہیرا لاہور کے علاقے شاہدرہ میں رشید پارک کا رہائشی ہے۔ایف آئی آر پر درج بدر رشید کا موبائل فون نمبر بند مل رہا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق جب وہ بدر رشید کے گھر پہنچے تو دروازے پر دستک دینے پر ایک خاتون باہر آئیں اور اس نے بتایا کہ وہ بدر رشید کی بھابھی ہے۔شہری کی بھابھی نے کیمرے کے سامنے بات کرنے سے انکار کر دیا اور بتایا کہ بدر رشید پیر سے گھر میں موجود نہیں ہے اور اس سے زیادہ وہ کچھ نہیں بتا سکتی۔ واضح رہے کہ بدر رشید وہ شہری ہے جس نے نواز شریف سمیت سابق 3 جرنیلوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کروایا تھا۔تاہم نواز شریف کے خلاف بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود کریمنل ریکارڈ یافتہ نکلا۔ مدعی بدر رشید پر اقدام قتل، ناجائز اسلحہ کار اور سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج ہیں۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بدر رشید کے خلاف اقدام قتل کے مقدمات شاہدرہ میں درج ہوئے ہیں۔ ناجائز اسلحہ کا مقدمہ تھانہ شرقپور میں درج ہوا۔کار سرکار میں مداخلت اور پولیس سے دست درازی کا مقدمہ پرانی انار کلی میں درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں