چین میں کورونا کے بعد ایک اور وائرس نے قدم جمالیے

چین (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے بعد ایک نئے وائرس نے چین میں اپنے قدم جما لئے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک برون وائرس سے اب تک 60 افراد متاثر ہو گئے جبکہ 7 افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ سال کے پہلے نصف میں مشرقی چین کے صوبہ جیانگ سو کے 37 سے زیادہ افراد ایس ایف ٹی ایس وائرس سے متاثر ہوئے۔سرکاری سطح پر چلنے والی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ بعدازاں مشرقی چین کے

صوبہ انہوئی میں 23 افراد کو انفکشن ہوا تھا۔ جیانگ سو کے دارالحکومت نانجنگ کی رہنے والی خاتون نے اس وائرس سے متاثر ہونے کے بعد کھانسی، بخار جیسی علامات کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹروں کو اس کے جسم کے اندر لیوکوائٹ ، بلڈ پلیٹلیٹ کی کمی نظرآئی ہے۔تاہم ایک ماہ کے علاج کے بعد انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ماہر وائرس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ انفیکشن انسانوں کو ٹک کے ذریعہ منتقل کیا گیا ہو اور یہ وائرس انسانوں کے مابین پھیل سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں