آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اچانک کہاں پہنچ گئے ، پاکستان کے دشمنوں پر لرزہ طاری

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسکردو اور گلگت کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں موجودہ صورتحال اور آپریشنل تیاروں پر بریفنگ دی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو ایل او سی پر تعینات جوانوں کی تعیناتی پر بھی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کیا اور ان کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی اور خطرات کا موثر انداز میں جواب دینے کیلئے اعلیٰ سطح کی تیاریوں پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو

کنٹرول لائن پر تعینات افسروں اور جوانوں کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ گلگت کے دورے کے دوران آرمی چیف نے جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا اور ان کی کوششوں کو سراہا۔ میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن نے بنایا ہے۔ پارک انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں جدید ریسرچ کے لیے معاون ثابت ہو گا، علاقہ میں سائبر انڈسٹری کی ترقی کے حوالے سے پراجیکٹ اہم کردار ادا کرے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق سافٹ ویئر پارک دفاعی کمیونیکیشن کے شعبہ میں نوجوانوں کی صلاحیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے خراب موسمی حالات کے باجود افسروں اور جوانوں کے بلند جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دور دراز کے علاقوں میں سافٹ ویئر پارک ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک حوصلہ مند قدم ہے۔پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ درپیش چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے بہترین تیاری ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں