میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نےعہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے میئر شیخ انصر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ۔ذرائع کے مطابق میئر اسلام آباد یکم اکتوبر کو عہدے سے مستعفی ہوئے تھے، ان کے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔یاد رہے کہ حکومت نے17 مئی کو میئر اسلام آباد کو90 روز کیلئے معطل کر دیا تھا تاہم 21 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں دوبارہ عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے سیکریری چیئرمین لوکل کمیشن کی جانب

سے پیش کیے گئےریکارڈ پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس دیئے کہ عدالت میں ریکارڈ ایسا پیش کیا جاتا ہے؟جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا ایم سی آئی کے ساتویں اجلاس کے ایجنڈے میں میئر کی معطلی شامل تھی۔ سیکرٹری چیئرمین لوکل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ اجلاس کے ایجنڈے میں میئر کی معطلی شامل نہیں تھی۔حکومت کی جانب میئر اسلام آباد کی معطلی کا مقصد ان کے خلاف الزامات کی صاف شفاف انکوائری کرنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں