پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، حکومت نے مقامی اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشن سے متعلق شاندار اعلان کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان نے مقامی اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا، تمام ائیرلائن ہفتے کی شب 12 بجے سے ملکی ائیرپورٹس سے معمول کے مطابق پروازیں چلا سکیں گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نےعالمی اورعلاقائی پروازوں کا آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا ہے اور ہفتے کی رات 12 بجے سے پروازیں اڑان بھرسکیں گی۔سول ایوی ایشن نےباضابطہ طور پر نوٹم جاری کردیا ہے۔تمام ایئرلائنز کو سمر شیڈول کے مطابق آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق ایئرلائنوں کوایس او پیزپرمکمل عمل درآمد کرنا ہوگا۔ چارٹرڈ پروازیں بھی ایس او پی کے مطابق آپریٹ کریں گی۔ گزشتہ روز حکومت نے ملک کے

مزید 8 ہوائی اڈے کھولنے کی اجازت دے دی تھی۔ان ایئرپورٹس میں ہوائی اڈوں میں تربت، پنجگور، دالبندین، ژوپ، پسنی، موہنجوداڑو، نوابشاہ اور بہاولپور شامل ہیں۔بتایا گیا تھا کہ ہوائی اڈوں سے کارگو، اسپیشل فلائٹس اور نجی پروازیں بھی آپریٹ ہوسکیں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے مارچ میں اپنا فضائی آپریشن بند کر دیا تھا۔ بعد ازاں خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا گیا جس کا مقصد بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانا اور پاکستان مین پھنسے غیر ملکیوں کو ان کے ممالک واپس بھجوانا تھا۔ اس کے بعد اندرونی اور پھر بین الاقوامی پروازیں محدود پیمانے پر بحال کی گئیں۔ جبکہ اب حکومت نے فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں