تم جھوٹ کہہ رہے ہو، کیا تم کسی کےگماشتے ہو، سوال پوچھنے پر مولاناعبدالغفور حیدری اینکر پر برس پڑے

اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری سوال پوچھنے پر اینکرپرسن کو گماشتہ اور جھوٹا کہتے رہے ، پروگرام ہی ادھورا چھوڑ کر چلے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اینکر ثمرعباس نے مولانا عبدالغفور حیدری کو اپنے پروگرام میں مدعو کیا ، اس موقع پر ایک سوال پوچھا کہ آپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف نے مولانا فضل الرحمان کو یہ کہا کہ نواز شریف کے ساتھ جو کر رہے ہیں آپ انکا ساتھ نہیں دیں گے ، یہ اکتوبر ، نومبر 2019ء کی بات ہے ، اس وقت تو نوازشریف شدید علیل تھے اورعدالتیں حکومت سے پوچھ رہی تھیں کہ اگر نوازشریف کو کچھ ہوا تو کون ذمہ دار ہوگا؟

اس وقت تو ایسا کچھ تھاہی نہیں ۔اس کے جواب میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم نے اس چیپٹر کو بند کردیا ہے ، اب آپ آگے چلیے۔اینکر ثمرعباس نے کہا کہ آپ نے دعویٰ کیا تھا ، ذرا اس پر بات ہوجائے ، ہم نے اپنے ذرائع سے چیک کیا ہے وہ تو کہتے ہیں کہ ہم نے ایسی کوئی بات نہیں کی ۔ جس پر مولانا عبدالغفور حیدری غصہ ہوگئے اور اینکر ثمرعباس کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ تم جھوٹ کہہ رہے ہو، آپ کیا کسی کے گماشتے ہیں؟ اس پر رد عمل میں اینکر ثمرعباس نے کہا کہ اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں تو آپ سچ بتادیں ، آپ نے دعویٰ کیا تھا اب جواب دیں جس پر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ شیخ رشید کو بھی کہا گیا خاموش ہوجاؤ ، دوسرے دن شیخ رشید نے کہا مولانا فضل الرحمان میرا بھائی ہے تو بات ختم ہوگئی ، آگے بات چلے گی تو ہم چلائیں گے لیکن آپکی وجہ سے نہیں چلے گی ، اس پر ثمرعباس نے کہا کہ کس کے کہنے پر آپ نے چیپٹر بند کردیا؟ کیا آپ ڈکٹیشن لیکر چلتے ہیں؟ مولانا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ آپکے پاس کوئی سوال ہے جس پر اینکر ثمر عباس نے کہا کہ میرا یہی سوال ہے، جواب میں مولانا حیدری نے کہا کہ آپ نے تنخواہ حلال کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں