نواز شریف کا غیر ملکی طاقتوں سے رابطے کا انکشاف، وفاقی وزیر نے بڑی خبر دیدی

لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کے غیر ملکی طاقتوں سے رابطے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق وزیر اعظم کے غیر ملکی طاقتوں سے رابطے ہیں ، کسی نے نواز شریف کو اس طرف گامزن کیا ہے لیکن جس نے بھی کیا ہے اس نے نواز شریف کی سیاست کا تانہ بانہ اکھیڑ کر رکھ دیا ،نواز شریف اتنے بیوقوف نہیں ہیں وہ ایک کاروباری شخص ہیں ، سوال یہ ہے کہ وہ ایک سال چپ رہے اب کیوں بولے ہیں ، اس کا نتیجہ اگر یہ سمجھ رہے ہیں کہ عمران خان چلا جائے گا ،

عمران خان اسمبلی توڑ دے گا لیکن این آر او نہیں دے گا ۔دوسری جانب منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں، سلمان شہباز کے بے نامی 2 درجن سے زائد اکاؤنٹس کا سراغ مل گیا۔ رواں ہفتے مقدمہ درج کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین، علی ترین، سلمان شہباز اور دیگر افراد کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔ سلمان شہباز کے 2 درجن سے زائد اکاؤنٹس ان کے ملازم اور دیگر افراد کے نام پر ہیں، مذکورہ اکاؤنٹس میں 10.5 ارب روپے بھجوائے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کیخلاف بھی تحقیقات آگے بڑھائی جائیں گی۔ خسرو بختیار کیخلاف تحقیقات میں تیزی نظر نہیں آ رہی ہے، وفاقی وزیر کو باقاعدہ طلب کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ایف آئی اے نے ترین فیملی اور سلمان شہباز کو 2 طلبی کے نوٹس بھجوائے، اب تیسرا نوٹس بھیج کر قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، پھر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں