شیخ رشید اپنی اوقات میں رہیں ، حد پار نہ کریں ورنہ بہت مہنگا پڑے گا، ن لیگ

لاہور (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں کہ شیخ رشید کی مریم نوازکو مخاطب کرنے کی اوقات نہیں، شیخ رشید اپنی اوقات میں رہیں۔لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اپنی حد پار نہ کریں ورنہ انہیں یہ معاملہ مہنگا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پرویز مشرف کے دور میں بھی کہتے تھے کہ نواز شریف واپس نہیں آئیں گے، مگر جب نواز شریف واپس آئے تو شیخ رشید نواز شریف کے پیچھے پھرتے رہے کہ پارٹی میں واپس لے لو۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا

کہ کٹھ پتلی حکومت مسئلہ کشمیر پر کچھ نہیں کر سکی، مریم نواز کے گوجرانوالہ میں جلسے کے اعلان سے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید نے مریم نواز کے بارے میں جو بیان دیا ہے اس پر تنبیہ کرتا ہوں کہ اپنی اوقات میں رہیں، اب حد ہوگئی ہے، مریم نواز کو مخاطب کرنا شیخ رشید کو مہنگا پڑے گا، شیخ رشید مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کے لیے منتیں ترلے کرتے تھے، پارٹی میں اس کی سفارشیں بہت اہم شخصیات کرتی تھیں، اس وقت نواز شریف کو کہا تھا کہ اس کو شامل کرلیں ورنہ یہ غلاظت پھیلائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں