لندن کے سفارتخانے میں نواز شریف نے کس سے خفیہ ملاقات کی، تہلکہ خیز خبر سامنے آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ لاہور نے نوازشریف اورمریم کا پاکستان اوراس کی فوج کے خلاف بیانیہ یکسرمسترد کردیا ۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے نوازشریف نے لندن میں جس سفارتخانے جاکر خفیہ ملاقات کی ، اس خفیہ ملاقات کا جواب دینا پڑے گا ۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہیں بکے گا ، کیوں کہ مسلم لیگ ن کا ووٹر ہو یا کوئی بھی وہ پاک فوج سے محبت کرتا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر شہباز گل نے کہا تھا کہ

لندن میں نوازشریف نے جو ملاقاتیں کی ہیں وہ ہمیں پتہ ہے ، لیکن ہمیں نوازشریف سے کوئی سیاسی خطرہ نہیں ، تاہم ان کے بیانات کو ملک دشمن عناصر مذموم مقاصد کیلئے استعمال کریں گے ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے گزشتہ منگل کو جس سفارتخانے میں ملاقاتیں کیں ہمیں سب پتا ہے ، میرا مؤقف تھا نوازشریف کو تقریر کی اجازت نہ دی جائے، کیوں کہ مستقبل میں نوازشریف کی باتوں سے ملک کو نقصان ہوگا ، اور 10ماہ بعد بات چلے گا کہ ان تقریروں کا کیا نقصان ہوا ہے ، جب کہ نوازشریف کی چند تقاریر ملکی مفاد میں نہیں تھیں ، کسی کو شک نہیں بھارت پاکستان کو توڑنا چاہتا ہے، کوئی شک نہیں بھارت سرحدوں پر پاکستان کیخلاف سرگرم ہے ، بھارت ہر وقت پاکستان کو نقصا ن پہنچانے کی تاک میں رہتا ہے ، انٹیلی جنس ایجنسیز نےفرقہ فسادات کی بھارتی کوشش ناکام بنائیں، بھارتی اسٹریٹجک ماہرنےکہا پاکستان کی فوج کوہٹ کرو، جب پاکستان کی فوج کمزور ہوگی تو پاکستان کمزور ہوگا،اس بات میں شک نہیں کہ بھارت پاکستان کوتوڑنے کے درپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں