محسن داوڑ کو کیوں مدعو کیا؟ بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں ہنگامہ، محسن داوڑ پر پتھرائو

باجوڑ (نیوز ڈیسک)باجوڑ میں بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری شدید بدنظمی کا شکار ہو گئی۔تقریب میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔بار ایسو سی ایشن کے کچھ وکلاء کو محسن داوڑ کو مدعو کرنے پر اعتراض تھا۔ محسن داوڑ کے اسٹیج پر آتے ہی چند وکلاء نے پتھراؤ شروع کر دیا۔کرسیاں بھی چل گئیں۔چند وکلاء کی ناراضی کی وجہ تقریب میں بات ہاتھ پائی تک پہنچ گئی۔اس موقع پر شدید بد نظمی بھی دیکھنے میں آئی۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جماعت اسلامی نے محسن داوڑ کے تقریر

کرنے پر اعتراض کیا تھا۔وکلاء کے دو پینلز میں ہاتھا پائی ہوئی جس سے جماعت اسلامی کے قائدین سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے مائیک اور کیمرے بھی ٹوٹ گئے۔ بدنظمی پر تقریب ختم کر دی گئی۔کچھ وکلاء نے کرسیاں بھی ایک دوسرے پر برسائی جس کے نتیجے میں وکلاء زخمی بھی ہوئے۔حالات ایسے ہو گئے تھے کہ حلف برداری کی تقریب کو منسوخ کرناپڑا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہنچ گئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا اور مسئلہ حل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں