مسجد نبویﷺ کو زائرین کیلئے کھولنے کا اعلان کردیاگیا

مدینہ منورہ(نیوزڈیسک) کورونا کی وبا کے باعث گزشتہ کئی ماہ سے روضہ نبوی کو بند کر دیا گیا تھا اور یہاں پر نماز پڑھنے کا سلسلہ بھی معطل ہو گیا تھا۔ اُمتِ محمدی کے ماننے والے لاکھوں افراد روضہ مقدس کی زیارت کو کئی ماہ سے ترس گئے تھے اور اپنی نمازوں میں روزانہ دُعائیں مانگتے تھے کہ انہیں ایک بار پھر روضہ رسول کی زیارت نصیب ہو جائے اور وہ روضہ کے احاطے میں نماز پڑھنے کی سعادت بھی حاصل کر سکیں۔اس حوالے سے مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے خوش خبری سُنا دی ہے۔ سعودی ویب سائٹ سبق کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مسجد نبوی میں روضہ شریف کو دو

ہفتوں بعد لوگوں کی زیارت کے لیے کھول دیا جائے گا جس کے بعد وہ یہاں پر کئی ماہ کے بعد نماز بھی ادا کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ یکم ربیع الاول بروز اتوار بمطابق 17 اکتوبر 2020ء کو زائرین کے لیے روضہ شریف کھول دیا جائے گا جس کے بعد وہ روضہ شریف کی زیارت کے علاوہ یہاں نماز بھی پڑھ سکیں گے۔تاہم روضہ مبارک کی زیارت اور اس متبرک مقام پر نماز کی ادائیگی کے لیے پہلے ’اعتمرنا‘ ایپ سے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔ اجازت نامے کی تاریخ کے روز ہی روضہ اطہر کے احاطے میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ اس دوران کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر اور اقدامات پر مکمل طور پر عمل کرنا ہو گا جن میں ماسک، سماجی فاصلہ اور سینٹائزیشن سے متعلق پابندیاں شامل ہیں۔روضہ اطہر میں کُل گنجائش کے حساب سے فی الحال75 فیصد لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی‘۔وزارت حج وعمرہ کے مطابق ’اعتمرنا‘ ایپ کو ڈاوٴن لوڈ کرنے کے بعد اس سے حرمین شریف میں نماز کی ادائیگی، زیارت ، عمرہ مسجد نبوی میں روضہ اطہر میں حاضری،مسجد الحرام میں طواف اور مسجد قبا اور مسجد سید الشہداء کی زیارت کے لیے اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ابتدائی مرحلے میں اعتمرنا یپ پر صرف عمرہ کا اجازت نامہ جاری کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں