نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کے ٹھیک ہونے پر آج بھی قائم ہوں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کے ٹھیک ہونے پر آج بھی قائم ہیں. نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس میری نگرانی میں بنی ہیں اور بالکل درست ہیں وزرا کو غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں. یاسمین راشد نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کے معاملے پر خود کو انکوائری کے لئے پیش کر دیا وزیر صحت پنجاب نے کہا کسی بھی انکوائری کے لئے تیار ہوں‘انہوں نے کہا کہ ایک ڈاکٹر کی رپورٹ غلط ہوسکتی ہے 10 رکنی میڈیکل بورڈ غلط نہیں ہوسکتا.انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف ہشاش بشاش

نظر آرہے ہیں انہوں نے مجھ سمیت پوری قوم کو دھوکا دیا اور وعدہ خلافی کی اگر کورونا کی وجہ سے علاج نہیں ہورہا تو وطن واپس آئیں حالات ٹھیک ہوئے تو پھر ملک سے باہر بھیج دیں گے. خیال رہے کہ وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ جن لوگوں نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ دی ان سب سے انکوائری ہونی چاہیئے‘نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سب کو دھوکہ دے کر باہر گئے اگر وہ بیمار ہوتے تو لندن سے بھی ان کی میڈیکل رپوٹس آتیں لیکن ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں آئی.انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز جو میڈیکل بورڈ میں شامل تھے جن کی رپورٹس کی بنیاد پر ان کو باہر جانے دیا گیا ان سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے پورے میڈیکل بورڈ خلاف کارروائی ہونی. غلام سرور خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری ملک میں میڈیکل رپورٹس بھی مینج ہو جاتی ہیں نوازشریف نے اپنی مرضی کی میڈیکل رپورٹس لیں جن لوگوں نے میڈیکل رپورٹس تیار کی تھیں اب ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے.وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف نے ڈاکٹروں کے ساتھ سازباز کی تھی غلام سرور نے کہا جن ڈاکٹروں نے رپورٹ بنائی تھیں حکومت کو چاہیے کہ ان کے خلاف کارروائی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں