مخدوم امین فہیم کے بیٹے کرپشن کے الزام میں گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کوگرفتارکرلیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کوکراچی میں سپرہائی وے کے قریب ان کے گھرسے گرفتارکرلیا۔ مخدوم جلیل الزماں المعروف مخدوم حبیب اللہ تعلقہ ہالا کے سابق ناظم رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الزام ہے کہ کرپشن میں ملوث سابق ایڈیشنل اکاؤنٹ افسر مشتاق احمد شیخ نے 12 اگست 2011ء کو مخدوم جلیل الزماں کے اکاؤنٹ میں 60 لاکھ روپے منتقل کیئے تھے جبکہ 14 اپریل 2015ء کو انہوں نے 15 لاکھ روپے مخدوم جلیل الزماں کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے تھے۔نیب تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم مشتاق شیخ

نے 2015ء میں ڈیفنس کراچی میں مخدوم جلیل الزماں کے برادرِ نسبتی کے نام پر خریدے گئے فلیٹ کی مد میں 75 لاکھ روپے ادا کیئے۔ذرائع کے مطابق نیب کراچی نے مخدوم جلیل الزماں کو 4 ستمبر کو طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔مخدوم خاندان کے فیملی ذرائع کے مطابق مخدوم جلیل الزماں المعروف مخدوم حبیب اللّٰہ کو کراچی کے علاقے سپرہائی وے کے قریب رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔سابق تعلقہ ناظم ہالا جلیل الزماں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنماء مخدوم امین فہیم کے چھوٹے فرزند اور رکنِ قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزماں کے بھائی ہیں۔ذرائع کے مطابق مخدوم حبیب اللہ کونیب نے اگست میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا تاہم وہ نوٹس کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں