شہباز شریف بہت خوش ہیں ، جیل میں بستر بھی منگوالیا

لاہور(نیوز ڈیسک) ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو گھر سے کھانا، ادویات لانے کی اجازت ہے، جس کیخلاف ثبوت ہوں گے کارروائی اس کے خلاف ہی ہوگی۔ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف بہت خوش ہیں، مکمل آرام سے ہیں، بستر گھر سے لائے ہیں، کتابیں بھی پڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم میرٹ پر چل رہے اور میرٹ پر ہی چلیں گے، اگر ثبوت اپوزیشن کیخلاف زیادہ ہیں تو کام اسی پر ہوگا۔صحافی نے سوال کیا سب سیاسی جماعتیں نیب نیازی گٹھ جوڑ کی باتیں کر رہے ہیں، جس پر ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے جواب دیا ایسی کوئی حقیقت

نہیں ہے، ہم میرٹ پر چل رہے ہیں، چیئرمین نیب کے میرٹ پر واضح احکامات ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کیا کسی حکومتی شخصیت کیخلاف کوئی شکایت نہیں، جس پر ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہا لاہور میں تو نہیں کہیں اور ہے تو مجھے معلوم نہیں۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیا تھا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو نیب نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔نیب حکام نے شہباز شریف کو ٹھوکر نیاز بیگ کے دفتر منتقل کیا تھا جہاں سے نیب ٹیم سخت سیکیورٹی میں اپوزیشن لیڈر کو لےکر احتساب عدالت پہنچی۔شہبازشریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر سخت سیکیورٹی تعینات کی گئی۔نیب کی ٹیم نے شہبازشریف کو عدالت کے روبرو پیش کیا جہاں جج جواد الحسن نیب ریفرنس کی سماعت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں